مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ویب سائٹ اکسیوس کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صہیونی کابینہ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ گذشتہ روز جنگ کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیرجنگ یوا گیلانت کے درمیان شدید بدکلامی ہوئی۔
آکسیوس نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گیلانت نے کابینہ کے وزراء کو کہا ہے کہ فوری جنگ بندی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ یرغمالیوں کی رہائی کے علاوہ جنگ بندی تل ابیب کے لئے اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل ہے۔
وزیرجنگ نے تاکید کی کہ جنگ بندی سے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ جاری کشیدگی میں کمی آئے گی اور صہیونی حکومت خطے کے دوسرے مسائل پر توجہ کرسکے گی۔
گیلانت کے معاونین کے مطابق وزیرجنگ کابینہ سے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں تاہم نتن یاہو کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے اختلافات جاری رہیں تو گیلانت کے استعفی کے قوی امکانات ہیں۔
آپ کا تبصرہ